میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی نگراں کابینہ کے اراکین  نے حلف اٹھا لیا

سندھ کی نگراں کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔ ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ، بیرسٹر عمر کے نام کابینہ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لال اور ڈاکٹر سعد نیاز بھی سندھ کی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔ رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ نے بھی بطور نگراں صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ اراکین کا انتخاب نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلہ اور اطلاعات کے محکمے بریگیڈیر (ر) حارث نواز کے پاس ہوں گے، ایشور لعل محکمہ ایری گیشن، ورکس اینڈ سروسز اور ایکسائز کے وزیر ہوں گے۔ مبین جمانی کو بلدیات اور پبلک ہیلتھ، یونس ڈاگھا کو صنعت اور محنت کے محکمے دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر سعد نیاز صحت اور بہبود آبادی کے وزیر ہوں گے، ڈاکٹر رعنا حسین، ایجوکیشن، یونیورسٹی اینڈ تعلیمی بورڈ اور خدا بخش مری توانائی اور معدنیات کے وزیر ہوں گے۔ قانون اور امور نوجوانان کے قلمدان عمر سومرو کو سونپے جائیں گے جبکہ ڈاکٹر جنید شاہ اور ارشد ولی محمد نے بھی نگراں وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں