میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادمیں موسلادھاربارش،70فیصدعلاقہ زیرآب نظام زندگی معطل

حیدرآبادمیں موسلادھاربارش،70فیصدعلاقہ زیرآب نظام زندگی معطل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

لوگ گھروں میں محصور
بدھ کی شام سے شروع ہونے والابارش کاسلسلہ جمعرات کے روزرات گئے تک جاری رہا،سڑکیں اورگلیاں تالاب کامنظرپیش کرتی رہیں
سڑکوں پرجمع برساتی پانی کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم،کئی علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی،پاک فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں مسلسل بارش نے شہرکا نظام مفلوج کردیا، شہر کا 70 فیصد علاقہ زیر آب، بدھ کی شام سے شروع ہونی والی بارش جمعرات کو رات گئے تک جاری رہی، صوبائی وزیر جام خان شورو کا ڈپٹی کمشنر کی ہمراہ رات بھر شھر کا دورہ، پاک فوج کے دستے بھی مشینری کے ساتھ آب نکاسی کیلئے پہنچ گئے، آب نکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، حالات کنٹرول میں ہیں، جلد پانی نکال دیا جائیگا، ڈی سی فواد غفار سومرو، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شھر میں مسلسل بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، بدھ کی شام کو شروع ہونی والی بارش جمعرات کی رات گئی تک جاری رہی، مسلسل بارش کے باعث شھر کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا جبکہ مرکزی شاہراہیں تالاب بن گئیں، حیدرآباد شھر میں جمعرات کو کاروبار بند رہا جبکہ مسلسل بارش کے پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا، شہر کی چاروں تحصیلون قاسم آباد، سٹی، لطیف آباد اور حیدرآباد دیہی کے مختلف علاقے زیر آب آگئے جبکہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم مفلوج ہوگیا اور لوگوں کی آمدرفت معطل رہی، اکثر علاقوں میں لوگ اپنے گھروں کو تالے لگا کر اپنے آبائی علاقوں میں روانہ ہوگئے جبکہ شھری گھروں تک محصور رہی، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کے ساتھ رات بھر شھر کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے آب نکاسی کا جائزہ لیا، دوسری جانب پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے بھاری مشینری کے ساتھ لطیف آباد نمبر 2 سمیت مختلف علاقوں میں پہنچیں اور آب نکاسی کا کام شروع کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آب نکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، حالات کنٹرول میں ہیں، شہر بھر سے پانی نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے، مسلسل بارش کے باعث پانی مکمل طور نکالنا مشکل ہے، بارش رکتی ہے شھر سے پانی کا مکمل اخراج ہوجائے گا. ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں