عمران نے ہمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی، بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دوسالہ دور میں ہمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی،کشمیر سے سعودیہ تک خارجہ پالیسی ناکام رہی ،عمران خان کے دو برس کے اقتدار میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی، دوبرسوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بیروزگاری ہوئی۔ منگل کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو آج حکومت کرتے ہوئے دوسال ہوگئے، عمران خان نے اپنے دوسالہ دور میں ہمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی، عمران خان کے دوسالوں میں کشمیر سے سعودیہ تک خارجہ پالیسی ناکام رہی، عمران خان کے دوسالوں کے دوران جمہوریت اور انسانی حقوق نشانہ رہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت کے دوبرسوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بیروزگاری ہوئی، عمران خان کے دو برس کے اقتدار میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی۔