پی پی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کر دیا،فردوس عاشق
ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ” آپس میں سیاست کریں” کی نئی قسط میں پی پی پی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کر دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی شہباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی، ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟ حضرت مولانا کا ایجنڈا اور جبکہ پیسہ بچا پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کھوٹے سکے چلنے والے نہیں، ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔