ایل او سی پر فائرنگ ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
شیئر کریں
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت، فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شہریوں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا ،بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری سے 2 بے گناہ شہری شہید ہوئے ، بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری سے 7 سالہ معصوم بچہ شدید زخمی ہوا، بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل سول آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ، بھارتی فوج سول آبادیوں کو توپ خانے ، مارٹرگولوں اور خود اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے ۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت نے 2017 سے اب تک 1970 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، سول آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانابنانا قابل مذمت اور انسانی اقدار کے منافی ہے ، بھارتی فوج کا شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔