میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رقوم کے بارے میں پوچھ گچھ ، لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکلوانا شروع کر دیے

رقوم کے بارے میں پوچھ گچھ ، لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکلوانا شروع کر دیے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

بینکوں میں رکھی گئی رقوم کے بارے میں پوچھ گچھ کے ڈر سے لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکلوانا شروع کر دیئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کے مہینہ میں عوام نے بینکوں سے 700ارب روپے نکلوا لیے ۔ رقم کہاں سے آئی اور ذریعہ آمدن کیا تھا ان سوالات سے بچنے کی خاطر عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم نکالنا شروع کر دی ہیں۔ جولائی 2019میں یومیہ اسطاً 23ارب روپے بینک کھاتوں سے نکلے ۔ اس طرح بینک کھاتوں سے ایک ماہ میں ہی 700ارب روپے نکلوا لیے گئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2019کو بینک کھاتوں میں 14458ارب روپے موجودتھے جو جولائی 2019کو کم ہو کر 13747ارب روپے رہ گئے ۔ ماہرین کے مطابق عوام کی جانب سے بینکوں سے رقوم نکالنے کی سب سے بڑی وجہ بینک کھاتوں کی جانچ پڑتا ل اور پوچھ گچھ ہے ۔ جبکہ عید الاضحی کے باعث بھی عوام نے بینک کھاتوں سے رقوم نکالی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں