میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی مدر ٹریسا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ آج ادا ہوںگی

پاکستان کی مدر ٹریسا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ آج ادا ہوںگی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جرمن مسیحا رتھ فا ئوکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ آج(ہفتہ ) ادا کی جائیں گی، پنجاب حکومت نے رتھ فا ئوکی وفات پر سرکاری عمارات پر ہفتہ کے روز پرچم سرنگوں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔جزام/کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو بدھ کو رات گئے کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔ آنجہانی ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات ہفتہ کو کراچی صدر میں واقع سینٹ پیٹرکس چرچ میں ادا کی جائیں گی۔ انسانیت کے لیے عظیم خدمات پر رتھ فائو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا ہوں گی۔ پنجاب حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک روزہ سوگ منانے کااعلان کرتے ہوئے پرچم سرنگوں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتہ کے روز تمام سرکاری عمارتوں میں پرچم سرنگوں رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں