قوم کو بانی متحدہ سے علیحدہ کرنے کا مقصد پورا ہوگیا، مصطفی کمال
شیئر کریں
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ الطاف حسین کے اعلان کے باوجود قوم نے 70 واں یوم جشن آزادی مناکر تاریخ رقم کردی ہے 3 مارچ 2016ء کو ملک نہ آتے تو الطاف حسین کا اصل چہرہ قوم کے سامنے نہ آتا الطاف حسین نے ملک اور آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں کو برا بھلا کہہ کر مہاجر نوجوانوں کی قربنایاں دلوانا چاہتا ہے، ہمارے جان سے مارے جانے کے خطرہ کے باوجود پاکستان آنے کا مقصد قوم سے الطاف حسین کو علیحدہ کرنا تھا اس مشن میں کامیاب ہوگئے ہیں، الطاف حسین کی ملک اور افواج کو برا بھلا کہنے پر کارکنان کا جذبہ سامنے ہے تو پھر جنہوں نے ملک کی سلامتی کا حلف اٹھایا ہے وہ کس طرح برداشت کرسکتے ہیں وہ اسکائوٹس گرائونڈ لطیف آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ 2018ء میں پی ایس پی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ورکر کنوشن سے پی ایس پی کے صدر انیس احمد قائم خانی، عارف رندھاوا، اشفاق منگی، وسیم آفتاب، ندیم قاضی نے بھی خطاب کیا۔