میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں وحشی اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہو سکا، 80سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں وحشی اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہو سکا، 80سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ہزاروں معصوم فلسطینیوں کو شہید کرنے کے باوجود وحشی اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہو سکا، غزہ میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں بچوں سمیت مزید 80 سے زائد شہری شہید ہو گئے ہیں۔دوسری جانب حماس کے جنگجوؤں نے بھی اسرائیلی حملوں کے جواب میں مارٹر گولوں اور بارودی سرنگوں سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ اور فوجی بھی مارے گئے ہیں، متعدد زخمی ہوئے ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نصیرات میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ خان یونس کے مضافاتی علاقے عطار میں بھی شہریوں پر بمباری کی گئی، حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 3درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے ۔اسرائیلی حملے کے بعد سول ڈیفنس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں کم از کم 14 فلسطین شہید ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین سکولوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ادھر امریکی فوج نے امداد کی رسائی کیلئے غزہ کے ساحل پر عارضی بندرگاہ ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے ساحل پر عارضی بندرگاہ کا میری ٹائم مشن مکمل ہو گیا جس کے بعد عارضی بندرگاہ کی مزید ضرورت نہیں رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں