کراچی میں 20 تا 23 جولائی مون سون بارش کی پیش گوئی
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کراچی میں 20 سے 23 جولائی کے دوران بارش کی پیش گوئی کر دی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون ہوائیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مشرقی سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں، جن کے تحت کراچی میں 20 سے 23 جولائی کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سے 23 جولائی کے دوران ہی سندھ کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون کے دوسرے اسپیل میں کراچی کے بیشتر مقامات پر ہلکی اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران کراچی میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 24 یا 25 جولائی سے ایک بار پھر مون سون کے سسٹم کے زیرِ اثر بارش کا امکان ہے۔