میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی انتخابات کی شفافیت پر سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے‘مریم اورنگزیب

ضمنی انتخابات کی شفافیت پر سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے‘مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے،پنجاب کے عوام نے ہمیشہ( ن) لیگ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات اور جمہوری اقتدار کی پاسداری میں پاکستان مسلم لیگ (ن)پختہ یقین رکھتی ہے اور گزشتہ روز کا انتخاب اسی کا عملی مظاہرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کے پاس وفاق اور پنجاب کی حکومت تھی تو دھاندلی کے ریکارڈ بنائے اور تین اپریل کو اقتدار بچانے کے لئے آئین توڑا۔اس کے برعکس مسلم لیگ(ن)نے وفاق اور پنجاب میں اقتدار کا استعمال الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے، آئین پہ حملے اور آئین شکنی کے لئے استعمال نہیں کیا۔ایک صحافی کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمران بزدار حکومت کی طرح پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کر کے دھند میں غائب نہیں کیا اور نہ ہی پنجاب حکومت کی ایڈمنسٹریشن غائب ہوئی اِس فرق لو سمجھنا بہت ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں