میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی‘19 خواتین جاں بحق

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی‘19 خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے باعث 19 خواتین جاں بحق ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق کشتی میں100افراد سوار تھے۔اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس سے 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، تمام لاشیں خواتین کی ہیں۔ذرائع کے مطابق کشتی میں 100کے قریب افراد سوار تھے، ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈوبنے والوں ابھی تک حتمی تعداد سامنے نہیں آرہی ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچالیا ۔پولیس حکام نے بتایا کہ بارات ی کھروڑسے ماچھکہ آرہے تھے کہ صادق آباد کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد دریا پر پہنچ گئے اور 19 لاشیں نکال لیں جبکہ 35 افراد کو بھی مقامی لوگوں نے بچا لیا۔حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں، ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے دریائے سندھ میں کشتی الٹنے اور واقعے میں جانی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے حادثے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں