مہاجر قوم پرہونے والی زیادتیوں پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ،آفاق احمد
شیئر کریں
مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کورنگی انڈسٹریل ایریا سے بڑی تعداد میں مہاجر نوجوانوں نے مہاجر قومی موومنٹ میں شمولیت کی جبکہ انڈسٹریل ایریا میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوںاور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی پر تشدد کارروائیوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔آفاق احمد نے کہا کہ حکومت اور مہاجر مخالف قوتوںنے مہاجر نوجوانوں کیلئے پہلے ہی سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کئے ہوئے ہیں اورایسے میں پرائیوٹ کمپنیوںاور فیکٹریوں میں مہاجر نوجوانوں اور خواتین کیساتھ تضحیک آمیز رویے اور ناانصافیوںنے سخت ومشکل فیصلے لینے پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قوم پرست اور ملک مخالف نعریں لگانے والے افراد جنہوں نے مہاجر قوم کیلئے حلال روزگار کمانا تک مشکل بنادیا ہے ایسے رویوے ملک کو بند گلی کی طرف دھکیلنے اور دوریوں کا باعث بن رہیے ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ میں ایک بار پھر مہاجر نوجوانوں اور قوم کے بزروگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ قوم کو مہاجر پرچم تلے متحد اور مہاجر نظریے کے فروغ میں اپنا کردارا ادا کریں ۔آفاق احمد نے کہا کہ8جولائی کی جانے والی پریس کانفرس جس میں متحدہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو مہاجر قومی موومنٹ شمولیت کی درخواست کی تھی جس سے نہ صرف نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ امید کی نئی کرن ثابت ہوئی۔