افغان سفیر کی بیٹی کے راولپنڈی جانے کے شواہد مل گئے ہیں، شیخ رشید
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کھڈامارکیٹ سے راولپنڈی گئی، جس کی فوٹیج موجود ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا واقعہ 16 تاریخ کو پیش آیا، وزیراعظم نے کیس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت ہے، لڑکی کے بیان پر تھانہ کوہسار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں 365 ، 354 اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، امید ہے کہ ملزمان کو ایک دو دن میں گرفتار کرلیا جائے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈامارکیٹ تک ٹیکسی پرآئی، اور وہاں سے اس نے ایک اور ٹیکسی لی اور فوٹیج کے مطابق وہ راولپنڈی گئی، راولپنڈی جانے کے بعد وہاں سے دامن کوہ پہنچی، واقعے ک یبعد لڑکی پہلے نجی اسپتال گئی اور اس کے بعد پمزگئی، اس کا کھڈامارکیٹ سے پنڈی جانا ویڈیومیں موجود ہے لیکن راولپںڈی سے دامن کوہ پہنچنے کا علم نہیں ہورہا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، ہمارے پاس تینوں ٹیکسی ڈرائیوروں کے انٹرویو موجود ہیں، جیسے جیسے تحقیقات ہورہی ہیں کڑیاں مل رہی ہیں۔