میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عائشہ عمر ماہرہ خان کو بوڑھی کہنے والی خاتون پر آگ بگولہ

عائشہ عمر ماہرہ خان کو بوڑھی کہنے والی خاتون پر آگ بگولہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر ماہرہ خان کو بڑی عمر کا طعنہ دینے والی خاتون پر بھڑک اٹھیں اور انہیں کھری کھری سنادی۔اداکارہ ماہرہ خان بہت جلد پاکستان ٹی وی کے باصلاحیت اداکار زاہد احمد اور شہریار منور کے ساتھ ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان تینوں کی ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جو شاید ویب سیریز کے سیٹ کی ہی ہے۔ تصویر میں ماہرہ خان بغیر میک اپ کے نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس تصویر کو صارفین کی جانب سے تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔ لوگ ماہرہ خان کی بغیر میک اپ تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ماہرہ خان کا بغیر میک اپ اصلی روپ ہے۔ بہت سارے لوگوں نے ماہرہ خان کو بڑھتی عمر کا طعنہ دیا۔ایسے ہی ایک تبصرے پر جس میں الیشبا نامی خاتون نے ماہرہ خان کو ”بوڑھی” کہا تھا۔ اداکارہ عائشہ عمر نیساتھی اداکارہ ماہرہ کے لیے ا?واز اٹھائی ہے۔ عائشہ عمر نے خاتون کوٹیگ کرتے ہوئے انہیں جواب دیا کیا ہوا ماہرہ خان کو؟ ماہرہ کا ظاہر اور باطن بہت خوبصورت ہے۔ ہم سب کو ایک دن بوڑھا اورعقلمند ہونا ہے۔ ہر جاندار انسان کو زندگی کے قدرتی عمل سے گزرتے ہوئے بوڑھا ہونا ہے۔ کیا ہم لوگوں کو ان کے لباس، ظاہری شخصیت، رنگ اور عمر کا احساس دلاتے ہوئے انہیں شرمندہ کرنا چھوڑ سکتے ہیں؟ لوگوں کے ساتھ رحم دلی کے ساتھ پیش آئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں