میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایئر چیف سہیل امان کو ترکی کے لیجیئن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ایئر چیف سہیل امان کو ترکی کے لیجیئن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو ترکی اور پاکستان کے درمیان فضائی تعاون کیلئے خدمات کے اعتراف میں ترکی کے لیجیئن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ترک ایئرفورس کے ہیڈکوارٹر استنبول میں منعقدہ ایک تقریب میں پاک فضایہ کے سربراہ کو ایوارڈ دیا گیا۔ایئرچیف مارشل سہیل امان تقریب میں شرکت کیلئے جب ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر پہنچے تو انھیں ترک ایئرفورس کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔تقریب کے بعد سہیل امان نے ترک فضایہ کے کمانڈر جنرل عابدین اونل کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک فضایہ کے سربراہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے بنیادی کردار سے آگاہ کیا اور ترکی کے ساتھ سیکیورٹی، تربیت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو بڑھانے کا اعادہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں