میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری شجاعت کی جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات،ق لیگ میں واپسی کی پیشکش

چودھری شجاعت کی جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات،ق لیگ میں واپسی کی پیشکش

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کیمپ جیل میں ہوئی جس میں چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے  بھی موجود تھے۔ پی پی آئی کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات میں ان کا حال احوال دریافت کیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی حالات کے بارے بھی گفتگو کی گئی، پرویز الہٰی کا جلد مسلم لیگ (ق) میں واپسی کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے اور اسی کیس میں وہ گرفتار ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں تاہم اب پرویز الہیٰ سے متعلق بھی دعوے کیے جارہے ہیں کہ وہ واپس مسلم لیگ (ق) میں چلے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں