میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کم عمر ہوں والدین نے رقص کی اجازت نہیں دی، علیزے شاہ

کم عمر ہوں والدین نے رقص کی اجازت نہیں دی، علیزے شاہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

مختلف ڈراموں میں کام کرکے شہرت پانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی زندگی کی کتاب کے اوراق پلٹ دیے، ڈراموں میں کام ہو یا گانوں میں رقص، سب کے بارے میں کھول کھول کر بتا دیا۔ علیزے شاہ نے کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جما لیے تھے، وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق علیزے نے بتایا کہ میں انٹرویو دینے سے گھبرا جاتی ہوں کیونکہ وہاں خود علیزے شاہ بن کر بات کرنی پڑتی ہے، اس لیے مجھے یہ کام تھوڑا مشکل لگتا ہے۔ علیزے شاہ نے 6 سال کی عمر میں سابق کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ پہلی بار اشتہار میں کام کیا تھا، وہ کہتی ہیں کہ میری خواہش ہے کہ میں وسیم اکرم کے ساتھ کسی فلم میں کام کروں۔ علیزے شاہ کہتی ہیں کہ فلموں میں کام کرنے اور رقص کرنے کے لیے وہ ابھی کم عمر ہیں، ابھی والدین کی طرف سے رقص کرنے کی اجازت نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں