میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہر فورم پر اپنے ووٹ پر آخری دم تک پہرہ دیں گے،حافظ سعدرضوی

ہر فورم پر اپنے ووٹ پر آخری دم تک پہرہ دیں گے،حافظ سعدرضوی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے این اے 240 کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اہلیان کراچی اور کورنگی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے تمام بوسیدہ سیاسی جماعتوں کو دفن کرکے تحریک لبیک پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ۔حالت جیسے بھی سخت رہے گولیوں کی بچھاریں چلتی رہی پولنگ بکسوں کو اُٹھایا گیااور پہلے دن کمپین سے لے کر پولنگ والے دن تک ہمارے امیدوار کی کردار کشی کی جاتی رہی ۔جیسے بھی حالات رہے ان حالات میں تحریک لبیک پاکستان الحمد للہ جیت چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی بنیادی وجہ ٹی ایل پی اور اس کے کارکنان نے ہر مشکل وقت میں پولنگ کا عمل جاری راکھویا ۔پو لنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ باکس تک اُٹھائے گئے ۔جن کے ثبوت ہمارے اور میڈیا کے پاس موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے اس سے پہلے بھی ملک بھر میں عام اور ضمنی انتخابات میں حصہ لیا ۔پاکستان میں کوئی بھی ثابت نہیں کرسکتا کہ ٹی ایل پی نے پولنگ کے عمل کو رکوانے کے لیے کوئی تشدد یا کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کی ہو یہ انہی کا کام ہے جن کا وطیرہ ہے جو اس طریقے سے الیکشن لڑتے ہیں جن کو واضح اپنی ہار نظر آگئی تھی وہ بوکھلا گئے انہوں نے ایسے اوچھے ہتھکنڈے شروع کردیے تھے۔ٹی ایل پی ایسے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کو یکساں مسترد کرتی ہے۔امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کی گئی اس سارے عمل کے باوجود تحریک لبیک پاکستان 288 پولنگ اسٹیشنوں کے رزلٹ تک واضح اکثریت حاصل کر چکی تھی ۔288 پولنگ اسٹیشنوں کے رزلٹ کے بعد آرٹی ایس سسٹم کو با قاعدہ طور پر ہینگ کیاگیا ۔ یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ یہ وہ جگہ نہیں جو دور دراز کا ایریا ہو۔ پورا حلقہ این اے 240 شہری آبادی پر محیط ہے جہاں پر نہ نیٹ کا مسئلہ ہے نہ کسی بھی ایسی چیز کا جس سے آر ٹی ایس سسٹم چلتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے کردار پربھی سوالیہ نشان ہے کہ ایک حلقے کے الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم کیسے ہینگ ہوگیا۔ ہمارے ایک پولنگ بوتھ پر 74 ووٹوں کو مسترد کیا گیا ۔ آخری 10 پولنگ اسٹیشنوں کا رزلٹ روک کر اچانک سے ہمارے مخالف امیدوار کو جتوا دیا گیا ۔ فارم45 کے مطابق ہم واضح اکثریت سے جیت رہے تھے۔ ہم نے دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کر وا دی ہے ۔ انشاء اللہ ہم ہر فورم پر اپنے ووٹ پر آخری دم تک پہرہ دیں گیا۔اس کے لیے ہمیں الیکشن کمیشن یا کورٹ جہاں بھی جانا پڑا ہم جائیں گے۔ انشاء اللہ دھاندلی کی آخری طے تک جائیں گے ہر مجرم کو بے نقاب کریں گے جو دھاندلی میں ملوث تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں