کراچی کھارادر بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکار کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا
شیئر کریں
کھارادر بم دھماکے میں ملوث گرفتار پولیس اہلکار دلبر نے دہشت گردی واقعے میں مزید اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے تمام تفصیلات بتادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھارادر بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکار دلبر کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا ، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار نے دوران تفتیش بتایا کہ دہشت گردی واقعے میں مذید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتار پولیس اہلکار نے دیگر اہلکاروں کی تفصیل بتادی، جس کے بعد اہلکار کی نشاندہی پر تفتیش کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار کے موبائل فون کا فارنزک کیاجائے گا ، آر آر ایف اہلکار کی سابقہ تعیناتیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے تاہم مزید تفتیش کیلئے جے آئی ٹی ٹیم بنائی جائے گی۔گذشتہ روز کھارادر بم دھماکے کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی حکام نے مقدمے میں کالعدم تنظیم کے رکن پولیس اہلکار کو گرفتار کیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام نے گرفتارملزم دلبرعلی کوعدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دلبرعلی نے ساتھی ملزمان کو معاونت فراہم کرنے کاا نکشاف کیا ہے۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کارکنوں میں کالعدم ایس آر اے کی جانب سے ملنے والی رقم تقسیم کرنے میں شامل ہے، ملزم سے اندرون سندھ دیگر دھماکوں سے متعلق بھی تفتیش کرنی ہے۔جس پر عدالت نے سی ٹی ڈی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے 23 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔