ہم سب نے ملکریہ ڈھول گلے میں باندھاہے ملکرہی بجائیںگے، آصف زرداری
شیئر کریں
اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق فوری الیکشن نہ کروانے سے متعلق نواز شریف فضل الرحمان اور آصف زرداری کا ایک موقف تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق فوری الیکشن نہ کروانے سے متعلق نواز شریف فضل الرحمان اور آصف زرداری کا ایک موقف تھا۔ ذرائع کے مطابق سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شرکاء نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا کہ ہم سب نے مل کر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے مل کر ہی بجائیں گے۔نواز شریف نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں ہم ان سے بڑے جلسے کرینگے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو مشاورت سے بڑے فیصلے کرنے کا مکمل فری ہینڈ بھی مل گیا۔