میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کی پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

امریکا کی پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکا نے مشکلات میں گھری پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ امریکا خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام جاری رکھے گا۔علاو ہ ازیںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔امریکی وزیر خارجہ کا اس دوران کہنا تھا کہ غذائی تحفظ ایک چیلنج ہے اور دنیا کے بہت سے مقامات غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ہم اس سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کیلیے، غذائی عدم تحفظ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلیے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں اور پاکستان سے معاشی وتجارتی تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔بلنکن نے فوڈ سمٹ میں پاکستان کی شرکت پر اظہار تشکر بھی کیا اور کہا کہ امریکا نے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز رکھنی ہے۔انٹونی بلنکن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں اضافہ اور امریکی کاروباری افراد کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی سطح پر ہوئے واقعات کے باعث سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں مصروفیات کو بڑھانے کا منتظر ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے ملاقات کے دوران اپنے ہم منصب کو یقین دلایا کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں