میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا 30 مئی تک لاک ڈائون برقراررکھنے کااعلان

سندھ حکومت کا 30 مئی تک لاک ڈائون برقراررکھنے کااعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔سندھ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سرکاری دفاتر,کاروبار کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں سرکاری دفاتر کیاوقات کار معمول کیمطابق کردیے گئے ہیں اور دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20فیصد سیبڑھاکر 50فیصد کردی گئی اور محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں کاروباری اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ نئے حکمنامے کے مطابق کاروباری سرگرمیاں صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہونگی ہفتہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے تحت کاروباری سرگرمیاں بند ہونگی۔ ہوٹلز ریسٹورینٹس کے لئے رات بارہ بجے کاروبار کی اجازت ہوگی ، ریسٹورنٹس ہوٹلز پر ڈائن ان ٹیبل سروس پر پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ علاوہ ازیں سینما گھر شادی ہالز,مزارات سماجی تقریبات پر پابندی بدستور برقرار رہے گی نئی پابندیاں اور احکامات کااطلاق 30مئی تک ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کھیلوں کی انڈور آٹ ڈور سرگرمیوں ، ٹورنامنٹس پر پابندی برقرار رہے گی تفریحی پارکس ، بیوٹی پارلرز بند رہینگے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق سماجی، سیاسی، ثقافتی، کھیلوں، میوزیکل اور مزہبی تقریبات پر پابندی ہوگی، جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں روٹیشن پالیسی کے تحت اسٹاف کی 50 فیصد حاضری کا اطلاق ہوگا،تمام سرکاری اور نجی دفاتر کام کی جگہ پر ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں