میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت حکومت اور ہمارے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں،اسد عمر

صدر مملکت حکومت اور ہمارے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں،اسد عمر

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس وقت حکومت اور ہمارے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے اسمبلی تحلیل کے اعلان پر بات ہوئی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ نواز شریف سے بات کر کے آگاہ کریں گے لیکن ابھی تک ان کا کوئی معنی خیز جواب نہیں آیا۔اسد عمر نے کہا کہ کوئی مشروط مذاکرات کی بات نہیں کی بس عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، جو بات عوام کے سامنے کرتے ہیں وہی حکومت کو بھی کہتے ہیں، اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں انہیں معلوم ہے اس وقت کیسی صورتِ حال ہے، اسحاق ڈار نواز شریف کا اعتماد رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سادہ سے گفتگو کر رہے ہیں کہ بحران بڑھتے جا رہے ہیں، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں، معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے خطرناک صورتِ حال ہے۔آڈیو لیک پر اسد عمر نے کہا کہ معلوم نہیں آڈیو لیکس کہاں سے آ رہی ہیں، آڈیو کلپ کو درست مان بھی لیا جائے تو عمران خان نے کون سی چوری کی ہے، انہوں نے گھڑی کی فروخت کا باقاعدہ بتایا اور ٹیکس ریٹرن میں بھی شو کیا۔اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس کی ریکارڈنگ تشویشناک بات ہے، شہباز شریف بھی اس وقت وزیر اعظم ہائوس میں ہیں، کوئی بھی ریکارڈنگ نہیں ہونی چاہیے، آڈیو ریکارڈنگز سے متعلق ماضی کے عدالتی فیصلے موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں