میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں ٹرین بحالی پر سندھ حکومت ناراض ہوگئی

ملک میں ٹرین بحالی پر سندھ حکومت ناراض ہوگئی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے وزیراعظم کے ٹرین بحالی کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرینوں کی بحالی پر سندھ کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ کیا گیا،دیکھیں گے وزیرریلوے اپنی زبان پرکتناعمل کرتے ہیں۔اویس شاہ نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا تو شیخ رشید کو استعفیٰ دینا ہوگا،ٹرینوں کے ذریعے کورونا کو دعوت دینے کے مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرینیں چلنے کے بعد میڈیا کو لیکر ریلوے اسٹیشن پر جائیں گے ، ان کو دکھائیں گے ایس او پی پر عمل نہیں ہورہا ہے ،سندھ حکومت ٹرین چلانے کہ مخالف نہیں ہیں ہے ۔اگر ادارے کو خسارہ ہوتاہے تو کیا اس کا ازالہ لوگوں کی جان سے کریں؟اگر ریلوے ایس او پیز پر عملدرآمد کراسکتی ہے تو تمام ٹرینیں چلائے ،وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی باتوں میں تضاد ہے ،شیخ رشید پورے پاکستان کوسفر کرانا چاہتے ہیں۔کراچی میں آن لائن ٹکٹنگ پہلے سے ہی جاری ہے ۔صوبائی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز سے بات چیت جاری ہے ،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ نے حکومت کو ماسک فراہم کرنیکاکہاہے مگر مسافروں کو ماسک کی فراہمی ٹرانسپور ٹرز کی ذمہ داری ہوگی، ٹرانسپو رٹ اتحاد حکومت کے ساتھ تعاون کیلیے تیارہے ، سندھ میں ٹرانسپو رٹ کرایوں میں کمی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بسوں میں ایک سیٹ خالی چھوڑی جائے گی، سندھ کوبتائے بغیر کافی سیکٹرز کھولے گئے ، ٹرانسپورٹرز نے آن لائن ٹکٹنگ شروع کرنے کا کہا ہے ۔انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاق کچھ معاملات پر سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کرتا، ویرا عظم نے کہاتھا صوبے ٹرانسپورٹ سے متعلق ایس او پیز بنائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں