شعیب ملک کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیدیا۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، ہمارے کلچر میں فوری طور پر نتائج حاصل کرنے پر توجہ رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم بیٹنگ اور کپتانی میں بہتری کے شعبوں سے گزر رہے ہیں، بابراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں۔سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، انہیں قیادت کے بجائے بیٹنگ پر فوکس کرنے کا سوچنا چاہیے۔