میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلقیس ایدھی کی ذمہ داری ان کی پوتی اٹھائیں گی

بلقیس ایدھی کی ذمہ داری ان کی پوتی اٹھائیں گی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلقیس ایدھی کی ذمہ داری اب ان کی پوتی اٹھائیں گی۔سوشل میڈیا پر فیصل ایدھی نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی والدہ کے انسانیت کے مشن کو اب ان کی بیٹی رابعہ فیصل ایدھی آگے بڑھائیں گی۔ فیصل ایدھی نے اپنی پوسٹ میں والد کیلئے لکھا کہ یہ ایدھی ہیں، ان جیسا کوئی نہیں، یہ 22کروڑ نفوس میں معتبر گھرانہ ہے، بلقیس ایدھی ہمارے درمیان نہیں رہیں تاہم انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنے کا حوصلہ اور ہمت دے گئی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان کی پوتی ڈاکٹر رابعہ فیصل ایدھی نے اپنی عظیم دادی کے کپڑے پہنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے عظیم مشن کو جی جان سے جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی چند روز قبل انتقال کرگئی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں