آپ کا تحفہ آپ کی مرضی نہیں، آنکھیں کھول لو،حساب دینا پڑیگا،مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں، آنکھیں کھول لو، حساب دینا پڑے گا۔خیال رہے کہ توشہ خانہ سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ایک غیر ملکی صدر نے گھر آکر تحفہ دیا، وہ بھی توشہ خانہ میں جمع کروا دیا، توشہ خانہ سے جو لیا وہ سب ریکارڈ پر ہے۔سابق وزیراعظم کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی! اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی! آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل دونوں ختم ہو چکے ہیں، حساب تو دینا پڑے گا، انشاء اللہ !۔تمھارا تحفہ تمھاری مرضی نہیں۔ تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ! اب تمھاری دھونس نہیں چلے گی! آنکھیں کھول لو، تمھاری جعلی حکومت اور تمھارا مستقبل، دونوں ختم ! حساب تو دینا پڑے گا انشاء اللہ وفاقی کابینہ سے حلف نہ لینے پر مریم نواز نے صدر مملکت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپنی آئینی اور ریاستی ذمہ داری ادا کرنے کی جرات نہیں تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، عوام کے ٹیکس پر پلنے کی ضرورت نہیں ہے۔