میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے سہیل خا ن انتظامی طور پر ناکام

ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے سہیل خا ن انتظامی طور پر ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے انتظامی طور پر ناکام، تنخواہوں و پینشن کی عدم ادائیگی، ملازمین نے فلٹر پلانٹس اور پمپنگ اسٹیشن بند کردیے، ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کو ہٹانے کا مطالبہ، ڈی جی سہیل خان نااہل ہیں، پانی کی مد میں آنے والی آمدن گم ہے، ملازمین، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کچھ عرصہ قبل تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سہیل کی انتظامی ناکامی کے باعث شہر میں پانی، سیوریج سمیت دیگر مسائل نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، گزشتہ 14 ماہ سے تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی پر حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز یونین کی کال پر ملازمین نے تین گھنٹے کیلئے شہر کے تمام پمپنگ اسٹیشنز، فلٹر پلانٹس اور واٹر سپلائی بند کرکے احتجاج کیا۔ روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے رہنماؤں قیوم بھٹی، اعجاز حسین، حمید پٹھان و دیگر نے کہا کہ 3 مارچ کو وزیراعلیٰ سندھ نے 37 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی، چیک فنانس ڈیپارٹمنٹ میں موجود ہے، لیکن نااہل ڈائریکٹر جنرل وہ رقم لیکر تنخواہیں و پینشن ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈی جی نے اکائونٹس سینٹرلائزڈ کردیے ہیں، ایم ڈی واسا بھی کہتا ہے کہ ان کے پاس کچھ نہیں، پہلے گھریلو و کمرشل پانی کی ریکوری آتی تھی جس سے تنخواہیں و پینشن دی جاتی تھی لیکن اب ریکوری ہی غائب ہے اور ریکوری کا حساب کتاب کون لے گیا، انہوں نے کہا کہ عید آ چکی ہے لیکن ہزاروں ملازمین کے تنخواہوں و پینشن کی عدم ادائیگی کے باعث گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نااہل ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کو ہٹا کر تنخواہیں جاری کی جائیں،اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ مکمل کام چھوڑ ہڑتال پر بھی جا سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں