میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وسیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس واسا حیدرآباد مقرر

وسیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس واسا حیدرآباد مقرر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، نسلہ ٹاور کیس میں نامزد ملزم اتھارٹی میں سیاہ و سفید کا مالک، وسیم خان تین عہدوں ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس واسا، ڈی ایم سی لطیف آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری پر براجمان، کراچی سے تبادلہ کرکے ایچ ڈے میں مقرر کیا گیا، ایم ڈی واسا بھی وسیم خان کے آگے بے بس، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تمام معاملات نسلہ ٹاور کیس میں نامزد ملزم افسر وسیم خان کے حوالے کردیے گئے ہیں، گریڈ 18 کے وسیم خان کو کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ ایم پی ڈی تھے جہاں سے ان کا تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس واسا حیدرآباد مقرر کیا گیا، کچھ عرصے میں وسیم خان کو ڈی ایم سی لطیف آباد کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری کا عہدہ بھی نواز دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمینٹ اتھارٹی میں این او سیز سمیت دیگر معاملات وسیم خان کے حوالے ہیں اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کے چہیتے افسر ہیں۔ذرائع کے مطابق وسیم خان کی ایچ ڈی اے میں تعیناتی بھی خصوصی فرمائش پر کی گئی تھی، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے موقف لینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے سہیل خان سے موقف لینے کیلئے کال کی گئی لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔ واضع رہے کہ وسیم خان کو نسلہ ٹاور کیس میں حیدرآباد سے گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں