میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پی پی میں اختلافات برقرار

بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پی پی میں اختلافات برقرار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پارٹی میں اختلافات برقرار ہیں۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پارٹی میں اختلافات برقرار رہیں اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بلاول بھٹو کے وزیر بننے کی مخالف ہے۔پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو آج بیرون ملک دورے پر روانہ ہونگے اور ان کی لندن سے واپسی کا شیڈول تاحال طے نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب ن لیگ بلاول بھٹو کی بطور وزیر کابینہ میں شمولیت کی خواہشمند ہے اور حکومت کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے فیز میں کابینہ کا حصہ بنے گی۔واضح رہے کہ آئینی عہدوں پر پی پی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔پیپلز پارٹی سے وعدہ کے بعد اب ن لیگ پنجاب کی گورنر شپ سے کترانے لگی ہے، ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار کا نام تجویز کردیا ہے اور اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر پی پی قیادت نے سخت ردعمل دکھایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں