ہیرو ٹاورز شاپنگ مال الاٹیز کو دیے گئے مزید چیکس بوگس نکلے
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل، الاٹیز کو دئے گئے مزید چیکس بھی بوگس نکلے، ہیرو گروپ کے سربراہ اسداللہ برکت، بیٹوں امر اللہ، التن سمیت 9 افراد پر کیس داخل کرنے کیلئے تھانہ بھٹائی ننگر پر درخواست جمع، پولیس کیس داخل کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینی لگی، تفصیلات کے مطابق ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل میں الاٹیز کو اربوں روپے کا چونا لگانے والا ہیرو گروپ قانون کی گرفت سے باہر نکل گیا ہے جس کے باعث سینکڑوں الاٹیز کے کروڑوں روپے ڈوب چکے ہیں، ماہانہ کرایہ کی مد میں لاکھوں روپے دینے کا معاھدہ کرکے الاٹیز سے اربوں روپے وصول کرنے والا ہیرو گروپ این او سی کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ہیرو ٹاورز شاپنگ مال پراجیکٹ مکمل نہ کر سکا ہے جس کے باعث الاٹیز کو نہ کرایہ مل رہا ہے نہ ہی ان کی سرمایہ کی گئی رقم واپس کی جا رہی ہے، اس. میگا اسکینڈل کے مامرے میں ہیرو گروپ کے سربراہ سمیت 9 افراد پر بوگس چیکس دینے کے الزام میں کیس داخل کرانے کیلئے حیدرآباد کے تھانہ بھٹائی ننگر پر درخواست جمع کرادی گئی، ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کے الاٹی محمد فیصل کی جانب تھانہ بھٹائی ننگر پر دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہیرو گروپ نے معاھدہ منسوخ کرنے کا اسٹامپ عدالت میں جمع کرواکے پئسے واپس کرانے کا معاھدہ کیا اور 12 چیکس کی کاپیاں بھی عدالت میں جمع کروائین تاہم انہیں دیا گیا ایک کروڑ 15 لاکھ کا چیکس بوگس نکلا جس پر ہیرو گروپ کے سربراہ اسداللہ برکت، بیٹوں امر اللہ برکت، التن برکت، سید افروز علی شاہ، محمد انور، محمد عمران سمیت 9 افراد پر کیس داخل کیا جائے، تاہم پولیس کیس داخل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لی رہی ہے، واضح رہے کہ ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل میں الاٹیز کو اربوں روپے کا چونہ لگایا گیا اور بوگس چیکس دینے کے مد میں ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی اونر شائستہ اسد سمیت 5 افراد 9 سے زائد افراد پر مختلف اضلاع میں 9 کیسز داخل ہیں۔