سربراہ کالعدم ٹی ایل پی سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک، اثاثے منجمد
شیئر کریں
کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کا صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔محکمہ داخلہ نے متعلقہ انتظامیہ کو اثاثے فوری طور پرتحویل میں لینے کی ہدایات کر دیں۔ اجلاس میں تحریک کے موجودہ سربراہ سعد رضوی سمیت 6 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالے کی سفار ش کر دی۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت ہونے والے درجنوں افراد کی فوری گرفتار ی کا حکم دیدیا۔دوسری طرف فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کے بعد مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے سعد رضوی کی جائیداد منجمد اور شناختی کارڈ بلاک کردیاگیا، سعد رضوی کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے نہ جائ?دادکی خرید و فروخت کرسکیں گے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کیانچارج کوجمع کرواناہو گا، مستقل رہائش گاہ سے کہیں اورجانے پر متعلقہ تھانیسے پیشگی اجازت لیناہو گی، سعد رضوی کو کہاں جانا ہے کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیل دینا ہوں گی۔اس سے قبل کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل اپی) کے قائد حافظ محمد سعد رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں تمام شوریٰ ممبران اور کارکنان تحریک لبیک یا رسول اللہ سے مخاطب ہوں اور یہ اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد اور عوام الناس کی خاطر کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھایا جائے۔حافظ سعد رضوی نے کہا کہ تمام احتجاجی جلسے اور روڈ بلاک فی الفور ختم کیے جائیں، تمام کارکن پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ مرکز و مسجد رحمت للعالمین کے باہر بھی احتجاج اور دھرنا فی الفور ختم کر دیا جائے۔