میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن مسائل کا حل نہیں ،لوگ مختلف سسٹم کا شکار ہیں ،گورنر سندھ

الیکشن مسائل کا حل نہیں ،لوگ مختلف سسٹم کا شکار ہیں ،گورنر سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ الیکشن مسائل کا حل نہیں ہے پاکستان میں لوگ مختلف سسٹم کا شکار ہیں لوگ ایک عزم جذبے کے ساتھ متحد ہو جائیں تو یہ سسٹم توڑا جاسکتا ہے اس وقت جو کام ریاست کے کرنے کے ہیں وہ کام ویلفیئر ادارے کررہے ہیں کراچی کو معیشت کا شہر کہا جاتاہے اس شہر پر بے رحم لوگوں کا قبضہ ہے عوام کی آواز کو سنا نہیں جا رہا ہے مگر ہم نے بھی ضد کر لی ہے کہ ہم اس سسٹم کے خلاف ڈٹے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرنلسٹس فورم کراچی کی جانب سے منعقدہ ’’سٹی تھنکرز ایوارڈ‘‘ تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن، آباد کے چیرمین الطاف تائی، سابق چیر مین حنیف گوہر، فیاض الیاس، ندیم یوسف جیوا،خاور منیر، محمود احمد خان، مختار عاقل، ایس ایم نعیم کاظمی، صابر علی، ذیشان الطاف لوہیا، جنید الرحمان، افضال آڈھیا، اویس آدمانی، غازی صلاح الدین، حاجی مسعود پاریکھ، آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عرفان میمن ، حمیر خان، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ، میر خرم شاہ گیلانی، اسد ایوب، ارشد صدیقی، فصیل زاہد ملک، ندیم شیخ ایڈوکیٹ، غلام محمد، اطہر اقبال، حمید اسلم، نفیس احمد، جاوید میمن، منصور ساحر، آصف خان، اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں