میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتیں آتی جاتی رہیں، ہم نے اپنی بقا کیلئے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی، شاہ محمود قریشی

حکومتیں آتی جاتی رہیں، ہم نے اپنی بقا کیلئے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتیں ا?تی رہی ہیں اور جاتی رہی ہیں لیکن ہم نے اپنی بقا اور دفاع کیلئے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں اور بات ایٹمی اثاثوں کی کر رہے ہیں، ان کو نیو کلیئر پروگرام کی بات کرنی چاہیے تھی؟، سوال ہے آپ نے یہ بیان کیوں دیا؟، کبھی کہا جاتا ہے ہمارا سکیورٹی سسٹم مناسب نہیں، یہ بالکل غلط ہے، رضا ربانی نے بھی اسحاق ڈار کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ رضا ربانی کہتے ہیں یہ قیاس آرائیاں جو جنم لے رہی ہیں اس میں حقیقت کیا ہے؟، کیا وزیر خزانہ کو غیر ذمے دارانہ بات کرنی چاہیے؟، مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں