میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہاؤس پرحملہ صوبے پرحملہ ہے ،ہمت ہے توگورنرراج لگاکردکھاؤ، بلاول بھٹو

سندھ ہاؤس پرحملہ صوبے پرحملہ ہے ،ہمت ہے توگورنرراج لگاکردکھاؤ، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاوس پر حملے کو دہشتگرد کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہاوس پر حملہ صوبہ سندھ پر حملہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاوس پر حملے کے بعد اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پولیس چوکیوں کوعبورکرکے حملہ آوروں کاسندھ ہاس پہنچناسوالیہ نشان ہے، منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا یہ حملہ سندھ پر حملے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں سندھ ہائوس دراصل سندھ کی ایک شناخت ہے، عمران خان نے سندھ پرلشکرکشی کرواکر اپنا اصل بغض ظاہرکردیا، عمران خان نے چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی شکست دیکھ کربوکھلاچکے ہیں، سندھ ہاس پرحملہ کرکے اپنی فسطائیت کااظہارکیاگیا لیکن اوچھے ہتھکنڈوں سے172ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم قانون کوہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں ہیں لیکن جانتے ہیں کہ سرکش عناصر سے کیسے نمٹاجاتاہے،علاو ازیں انھوں نے زیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے چیلنج کیا اور کہا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگا، انشا اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں