کراچی میں مرغی اوربکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر، قصابوں ،چکن فروشوں کی لوٹ مارجاری
شیئر کریں
مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر کردی گئی۔ طویل مشاورت کے بعدزندہ مرغی کی قیمت 235 روپے اور مرغی کے گوشت کی قیمت 365 روپے فی کلو گرام مقرر۔ بکرے کے گوشت کی قیمت 1220 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت قیمتوں کے تعین کے لئے جمع کے روز اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ، بیورو آف پرائسز کے افسران، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین غلام خالق ، پولٹری ھول سیلر صدر چوہدری تنویر احمد اور صدر ریٹیلرز ایسوسی ایشن عمران مغل، چیئرمین کنزیومرز پروٹیکشن ایسوسی ایشن پاکستان کوکب اقبال ، چیئرمین کنزیومرز آئی پاکستان عمر غوری ،میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اور چیئرمین شیخ القریش ایسوسی شاھد حسین قریشی و دیگر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسرانے شرکت کی۔ کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ چکن فارمر کا ریٹ 220 روپے مقرر کیا ہے ، چکن ھول سیلر ریٹ 228 روپے فی کلو گرام اور چکن ریٹیلر کا ریٹ زندہ مرغی 235 روپے اور مرغی کا گوشت 365 روپے فی کلو گرام مقرر کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنرز اور بیورو آف پرائسز نے زندہ مرغی 221 روپے، مرغی کا گوشت 340 روپے اور بکرے کے گوشت کی 1128 روپے فی کلو گرام کی سفارش کی تھی۔متعلقہ ایسوسی ایشن سے طویل مشاورت کے بعد کچھ فیکٹرز شامل کر کے قیمتیں مقرر کی ہیں ۔ اس موقع پر کمشنر کراچی کا مرغی اور بکرے کے گوشت کی مقرر قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم۔ ڈپٹی کمشنرز سختی سے یقینی بنائیں کہ دکاندار نئی قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ شہری 1299، کمشنر کراچی ویب سائٹ اور کمشنر کراچی فیس بک پیج پر شکایات درج کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر کنزیومرز رائٹس رہنمائوں کا قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں طریقے کار اور مشاورت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ چیئرمین کنزیومرز آئی پاکستان عمر غوری نے کہا کہ پہلی مرتبہ اتنی تفصیلی ورکنگ اور مشاورت ہوئی ہے ، ہم مطمئن ہیں۔ چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن پاکستان کوکب اقبال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور بیورو آف پرائسز نے بہترین ورکنگ کی ہے، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے بہترین روایت قائم کی ہے۔