میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کوپونے3 کروڑ روپے سال مکمل ہونے سے قبل جاری

وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کوپونے3 کروڑ روپے سال مکمل ہونے سے قبل جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کی انسپیکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی ) کو رواں برس کے بجٹ پونے3 کروڑ روپے سال مکمل ہونے سے پہلے ہی جاری کردیے،ٹرانسپورٹ، مشینری کی مرمت و بحالی اور فرنیچر کی خریداری کیلئے جاری کئے گئے لاکھوں روپے اڑا دیے گئے، سی ایم آئی ٹی میں سینکڑوں کیسز کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ انسپیکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) نے 3 جنوری 2022کو محکمہ خزانہ سے رواں مالی سال کے تیسری سہ ماہی کے بجٹ ایک کروڑ 91 لاکھ 14 ہزار 7 سو 50 روپے جاری کروائے، اس کے بعد سی ایم آئی ٹی کے افسران نے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کی بجٹ ایک کروڑ 91 لاکھ 14 ہزار روپے جاری کروا لیے ہیں، یہ رقم نئے اخراجات کے شیڈول کے تحت جاری کی گئی ہے ۔سی ایم آئی ٹی کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمے کے آخری سہ ماہی کے بجٹ چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے محکمہ خزانہ سے جاری کروائے ہیں، رقم میں تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد مرمت و بحالی کیلئے مختص کئے گئے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے اڑا لیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی انسپیکشن ٹیم میں سینکڑوں کیس زیر التویٰ ہیں اور ان کی تحقیقات کئی سالوں سے مکمل نہیں ہوئی، رواں برس بھی کیسز کی تحقیقات میں پیش رفت نہیں ہوئی اور صرف کچھ کیسز کی تحقیقات مکمل ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں