میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ،این ڈی ایم اے کی بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیلی کی سفارش

کورونا وائرس ،این ڈی ایم اے کی بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیلی کی سفارش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیینیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرنے کی سفارش کر دی۔ این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدام سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق ملک بھر کے تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جائے ۔این ڈی ایم اے نے خط میں لکھا کہ کورونا وائرس کے ایک مشتبہ شخص کے لیے ایک کمرے کی پالیسی اپنائی جائے اور این ڈی ایم اے کو قرنطینہ مراکز کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 سو زیادہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ دو افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 208کیسزرپورٹ ہوئے ۔ پنجاب33، بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں