میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیرا گون ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل'خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4اپریل تک توسیع

پیرا گون ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل'خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4اپریل تک توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4اپریل تک توسیع کردی۔منگل کولاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سلمان رفیق، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔جیل حکام نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست کمرہ عدالت میں جمع کروا دی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اب تو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں چل رہا ہے پھر وہ اسلام آباد میں کیوں ہیں۔ جیل حکام نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہے جس کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہیں۔تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر عدالتی استفسار پر نیب حکام نے بتایا کہ تفتیشی افسر بیمار ہے جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکا۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل کے حوالے سے حتمی رپورٹ کیوں نہیں آئی، آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، کیس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو کیوں ذلیل کیا جا رہا ہے ،عدالت نے سیکیورٹی انچارچ کو کمرہ عدالت میں طلب کر لیا۔واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 11دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نیب نے گرفتار کیا تھا تاہم لاہور 53روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں