میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آٹھ ماہ میں قومی بچت کی اسکیموں میں217ارب روپے کی سرمایہ کاری

آٹھ ماہ میں قومی بچت کی اسکیموں میں217ارب روپے کی سرمایہ کاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

رواں مالی سال 2018ـ19ء کے پہلے 8 ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران قومی بچت کی مختلف ا سکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں126 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز( سی ڈی این ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری2018ـ19ء کے دوران قومی بچت کی مختلف سکیموں میں217 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری2017ـ18ء کے دوران مختلف بچت سکیموں میں96 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران قومی بچت کی ا سکیمز میں126 فیصد یعنی 121؍ارب روپے کی زیادہ سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں