میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جولائی میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو13 فیصد تک بڑھ گئی

جولائی میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو13 فیصد تک بڑھ گئی

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے ماہ جولائی کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو 13 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ شعبہ کیلئے شرح ترقی کا ہدف 6.3 فیصد مقرر کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال 2016-17 کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں ہونے والے اضافہ کے باعث جاری مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح ترقی کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2017 کے دوران آئرن اینڈ اسٹیل کی صنعتوں کی شرح ترقی میں سب سے زیادہ 46.36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ آٹو موبائلز کی صنعتوں کی شرح نمو 42.56 فیصد اور نان میٹلک منرل پراڈکٹس کی شرح ترقی 37.95 فیصد رہی ہے ،اسی طرح انجینئرنگ مصنوعات کی صنعت نے 21.95 فیصد، فوڈز، بیوریج اور تمباکو کی صنعت نے 19.02 فیصد، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں نے 11.23 فیصد، ووڈ پراڈکٹس 10.95 فیصد اور کیمیکلز کی صنعت کی شرح نمو 5.13 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث ایل ایس ایم کے شعبہ کی مجموعی شرح نمو 13 فیصد تک بڑھ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں