میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، جیکب لائن میں پکوان سینٹر کی آڑ میں غیر قانونی تعمیرات

سندھ بلڈنگ، جیکب لائن میں پکوان سینٹر کی آڑ میں غیر قانونی تعمیرات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

پلاٹ نمبر R818پر دکانیں، چار منزلہ کمرشل یونٹ ، پینٹ ہاؤس، پکوان سینٹر کا منصوبہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ ، انسپکٹر عمیر ڈایو کی بیٹر ارشد کی غیر قانونی تعمیرات کی چھوٹ

ضلع شرقی کے علاقے جیکب لائن میں رہائشی زون میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پلاٹ نمبر R818جو کہ رہائشی مقاصد کے لیے مختص ہے ، وہاں سرکاری ضابطوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے دکانیں، چار منزلہ کمرشل پورشن یونٹ اور پینٹ ہاؤس تعمیر کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ ان دکانوں کو پکوان سینٹر میں تبدیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس غیر قانونی تعمیرات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر عمیر ڈایو کی مبینہ معاونت شامل ہے ۔ الزام ہے کہ مذکورہ افسران نے بیٹر ارشد نامی شخص کی خاطر غیر قانونی کاموں میں نرمی برتی اور تعمیراتی قوانین کو نظرانداز کرنے میں سہولت فراہم کی۔علاقہ مکینوں کے مطابق پکوان سینٹر بننے سے علاقے میں صوتی آلودگی، ٹریفک جام اور دیگر مسائل میں اضافہ ہوگا۔ مقامی شہریوں نے ایس بی سی اے کی اعلیٰ انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے ، ملوث افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے اور اس خلاف قانون تعمیرات کو فوری طور پر منہدم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں