میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کی سیٹ کسی اور کا حق ہے، محمود خان اچکزئی

شہباز شریف کی سیٹ کسی اور کا حق ہے، محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

دفعہ 144 لگا کر ہمارے بچوں پر ظلم کیا گیا، الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا
کہا گیا ہماری بات ہوگئی اسٹیبلشمنٹ دو تہائی اکثریت دلائے گی، وکلاء کنونشن سے خطاب
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا، شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جو ایک فیڈریشن ہے یہاں کوئی کسی کا آقا ہے نہ کوئی کسی کا غلام ہے، ہمارے بزرگوں نے کہا ون مین ون ووٹ ہونا چاہئے، پاکستان کے قیام کے وقت کہا کہ ملک فیڈریشن کی طرز پر ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگا کر ہمارے بچوں پر ظلم کیا گیا، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا، پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے لیکن یہ چار اضلاع کی فوج ہے پاکستان کے ہر ادارے میں ہمیں حصہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں آئین کی حکمرانی ہو، الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا ایسا نہیں ہونا چاہیے، کہا گیا کہ ہماری بات ہوگئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیں دو تہائی اکثریت دلائے گی، آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوویت یونین میں کے جے بی کے تجربات ناکام ہوئے آپ انہیں یہاں نہ دہرائیں، اگر پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو حق حکمرانی میں پنجاب سندھ بلوچستان اور پشتون کو حصہ دینا ہوگا، جس گھر میں اتفاق نہیں ہوگا وہاں پر لڑائی ہوگی اور ملک اسی طرح ہوتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں