صدر علوی پیر تک انتخابات کی تاریخ دیں وگرنہ استعفیٰ دیں، شیخ رشید
شیئر کریں
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پیر کے روز تک انتخابات کی تاریخ دیں وگرنہ استعفیٰ دیں ، وہ اب تک اتنے بڑے گھر میں کیوں بیٹھے ہوئے ہیں جائیں او ردندان سازی کا کام کریں ،30اپریل تک سیاست کا فیصلہ ہونے جارہا ہے ،طوفان بلکہ بجلی بھرا طوفان بھی آ سکتا ہے ، کوئی بڑا حادثہ ہو گیا تو مجھے ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ،میری خبر ہے وفاق او رصوبوں کے انتخابات اکٹھے ہوں گے ، وزیر دفاع نے بہت اہم اور حساس وقت پر بیان دیا ہے اور وہ سچا بیان ہے ،عمران خان کو نا اہل یا گرفتار کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے ۔اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس قوم کے ساتھ بہت ہو گیا ہے ،صدر عارف علوی آئینی طور پر اختیار رکھتے ہیں ، میرا تو خیال تھا کہ صدر عارف علوی چیف الیکشن کمشنر کو جمعہ کے روز بلائین گے ،سکندر سلطان راجہ نے میر ے ساتھ تین سال کام کیا ہے لیکن بہت افسوس ہے ان کا ملک کو بحران میں دھکیلنے میں کردار ہے۔