میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈکیتوں نے عام آدمی کیلئے زندہ رہنا دشوار بنا دیا ہے، آفاق احمد

کراچی میں ڈکیتوں نے عام آدمی کیلئے زندہ رہنا دشوار بنا دیا ہے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ کراچی میں ڈکیتوں نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا دشوار بنا دیا ہے۔نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ اطہر متین کی شہادت پرمیرے پاس الفاظ نہیں ہیں، دلیر صحافت کے علمبردار اطہر متین کو بھلائے نہیں بھلایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میرے شہر کے بچے روز مر رہے ہیں، روز لٹ رہے ہیں لیکن حکمران خواب غفلت کی نیند سے بیدار ہونے پرتیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں ڈکیتوں نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا دشوار بنادیا ہے، خدا کے لیئے کراچی کو جینے دو۔آفاق احمد نے مزید کہا کہ جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری جن کی ہے وہی اس واقعے کے زمے دار بھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں