میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریحام خان کی متوقع کتاب میں انکشافات کا خطرہ ،عمران خان تیسری شادی منظر عام پر لے آئے

ریحام خان کی متوقع کتاب میں انکشافات کا خطرہ ،عمران خان تیسری شادی منظر عام پر لے آئے

منتظم
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: باسط علی)عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بالاخر منظرعام پر آگئی ہے۔اور عمران خان کے قریبی ذرائع نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عمران خان کے مخالف میڈیاگروپ کی خبر بالکل درست تھی اور عمران خان بشریٰ بی بی سے نئے سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔ جرأت کو انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی 3؍ جنوری کو بنی گالہ منتقل بھی ہوگئی تھیں۔ تاہم ان کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ اس شادی کا اعلان اگلے دیڑھ ماہ تک نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا پس منظر یہ تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہ کر اچھی طرح یہ پرکھنا چاہتے تھے کہ یہ رشتہ ہمیشہ نبھایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں اور دونوں میں مطلوبہ ہم آہنگی پیدا ہوگی بھی یا نہیں؟ذرائع کے مطابق ان میں یہ بات پہلے سے طے شدہ تھی کہ اگر ان کے درمیان مطلوبہ ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے تو پھر فروری کے تیسرے ہفتے میں شادی کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گااور اس سلسلے میں ایک چھوٹی سی فیملی تقریب بھی رکھی جائے گی۔گزشتہ روز کیا گیا اعلان اسی مفاہمت کا نتیجہ ہے۔جرأت کو ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق اس عرصے میں بشریٰ بی بی بنی گالہ میںہی مقیم رہی ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق اس مفاہمت میں بشریٰ کے سابق شوہر کو بھی مکمل اعتماد میں رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بشریٰ کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو تحریک انصاف کی جانب سے مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کا ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کی قربت تقریباً دو برس سے تھی۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ، عمران خان کی زندگی میں ریحام خان کے ساتھ شادی کے عرصے میں ہی داخل ہو چکی تھیںاور اس کی بِھنک ریحام خان کو مل چکی تھی۔بعض ذرائع کے مطابق ریحام خان کی آنے والی نئی کتاب میں اس حوالے سے بعض انکشافات بھی متوقع تھے،لہذا اس خبر کی اہمیت کو زائل کرنے کے لیے دونوں نے پچھلے ماہ شادی کرکے اب اس کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ’’ روحانی توجیہہ‘‘بھی کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے (جن کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ کچھ روحانی وارداتوں میں آئندہ کی جھلک دیکھ لیتی ہیں ) عمران خان کو شادی کا منصوبہ طے ہونے سے قبل ہی اس سے آگاہ کردیا تھا کہ اُنہیں اپنے روحانی علم کی آگہی یہ ہے کہ اگر عمران خان نے 2018ء کے عام انتخابات سے قبل شادی نہ کی تو اُن کی وزارتِ عظمیٰ پر کالے بادل چھائے رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں