ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن میں فاروق ستار سربراہ منتخب
منتظم
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۱۸
شیئر کریں
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں دو دھڑے بننے کے بعد فاروق ستار نے آج انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا ہوا تھا، ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے کراچی اور حیدرآباد میں پولنگ ہوئی ، الیکشن میں کنوینئر، ڈپٹی کنوینئرز، رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر عہدوں کے لیے افراد کا انتخاب کیا گیا۔طے کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پولنگ کے ذریعے رابطہ کمیٹی کے 35 اراکین اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے 40 سے زائد ممبران کا انتخاب کریں گے۔ رابطہ کمیٹی اراکین میں جو رکن سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گا وہ کنونیر شپ یعنی پارٹی کی سربراہی سنبھالے گا بعدازاں الیکشن کے نتائج کا پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کرکے نتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جائے گا۔