ملک میں موجود سیاسی نظام ناکام ہوچکا ہے، سراج الحق
شیئر کریں
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف کہتاہے کہ ملک میں انصاف نہیں تو آپ نے چار مرتبہ حکومت میں کیا کیا ہے؟۔ ملک میں موجودہ سیاسی نظام ناکام ہوچکا ہے، حکمران امیر اور عوام غریب ہورہی ہیں۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم ہے، جب ایوانوں میں ایسے لوگ آجائیں گے تو عوام کی کون فکر کرے گا۔ آصف علی زرداری اور میاںنوازشریف کے پاس کوئی پلان نہیں ہیں، الیکشن2018 میں ان تمام جماعتوں سے حساب لیں گے۔ انھوں نے کہاکہ جب چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کے بجائے قرآن شریف ہوگا، تب پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا، نواز شریف کہ رہا ہے کہ عدالتوں میں انصاف نہیں، نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں عدالتی نظام سمیت دیگر شعبوں پر توجہ کیوں نہیں دی، ملک کرپشن کہ دلدل میں پھنسا ہے، بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، حکمران پاکستان سے مال کماکر باہر کی تجوریاں بھر رہے ہیں۔