میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرین لینڈکاغصہ، ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا

گرین لینڈکاغصہ، ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

نفاذ یکم فروری سے کیا جائیگا،جب تک گرین لینڈ نہیں مل جاتا ٹیرف بڑھتا ہی جائیگا
معاہدہ نہ ہونے پر یکم جون سے ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا،امریکی صدر

گرین لینڈ ملنے میں رکاوٹ اور ساتھ نہ دینے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کا باقاعدہ نفاذ یکم فروری سے کیا جائَے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ گرین لینڈ قبضہ یا اس کی خریداری پر معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ یورپ کے 8 ممالک پر مرحلہ وار ٹیرف عائد کرے گا، اور یہ ٹیرف اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک امریکہ کو گرین لینڈ کی مکمل اور حتمی خریداری کی اجازت نہیں دی جاتی۔امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم فروری سے ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈز اور فن لینڈ پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا، جبکہ پھر بھی گرین لینڈ کا معاہدہ نہ ہونے پر یکم جون سے یہ ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا اور کسی معاہدے تک یہ پابندیاں جاری رہیں گی۔گرین لینڈ کا غصہ امریکی صدر یورپی ممالک پر نکالنے لگے اور خصوصی طور پر اس جنگ میں ٹیرف کو بطور ہتھیار استعمال کیا جانے لگا ہے، ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کر دیا، اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ جب تک گرین لینڈ نہیں مل جاتا یا اس حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا یہ ٹیرف بڑھتا ہی جائَے گا۔یہ تجارتی اقدامات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب مذکورہ یورپی ممالک میں سے کئی ممالک نے ڈنمارک کی درخواست پر حالیہ دنوں میں گرین لینڈ میں فوجی دستے تعینات کیے ہیں۔یاد رہ کہ یہ خطہ جو آرکٹک کے دہانے پر واقع ہے، معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور اس کی آبادی تقریباً 57 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔صدر ٹرمپ بارہا اس مؤقف کا اظہار کر چکے ہیں کہ گرین لینڈ اپنی جغرافیائی اہمیت اور قدرتی وسائل کی وجہ سے امریکی قومی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے، اور ساتھ ہی عندیہ بھی دیا کہ امریکہ اس جزیرے کے حصول کے لیے طاقت کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کرتا، تاہم گرین لینڈ کے عوام کی اکثریت اس منصوبے کی سخت مخالف ہے۔جنوری 2025 میں شائع ہونے والے ایک تازہ سروے کے مطابق 85 فیصد گرین لینڈرز امریکہ میں شمولیت کے خلاف ہیں، جبکہ صرف 6 فیصد افراد اس کے حق میں ہیں۔صدر ٹرمپ کے اس اعلان نے یورپ اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور عالمی سطح پر اس کے ممکنہ سیاسی اور معاشی اثرات پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں